شاہد خاقان

پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے‘سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کا عمران خان کیخلاف سیاسی مداخلت کا اعتراف

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ملکی سیاست میں مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے“ ملک کیساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک دوماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا‘عوام چاہتے ہیں جنہوں نے ملک کایہ حشرکیاان کااحتساب ہو‘عمران خان نے 4سال میں ملکی معیشت تباہ کر دی ، عمران خان ہر جلسے میں نئی کہانی لے کر آتے ہیں ، ملک کہانیوں سے نہیں چلتے‘عمران خان نے انتقام لینے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ۔

منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہجواس ملک کیساتھ ہوا وہ ایک دوماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں جنہوں نے ملک کایہ حشرکیاان کااحتساب ہو،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کرپشن کی ہے ان کابھی احتساب ہو،اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ ملک کے مستقبل کیلئے ہیں ، حکومت کوشش کررہی ہے حالات پرقابوپایاجاسکے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ چار سال میں عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کر دی ، عمران خان ہر جلسے میں نئی کہانی لے کر آتے ہیں ، ملک کہانیوں سے نہیں چلتے۔عمران خان نے انتقام لینے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں