ڈالر

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بڑھنے کا رجحان برقرار رہا

کراچی(عکس آن لائن)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بڑھنے کا رجحان برقرار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید12پیسے کے اضافے سے160.38روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور قیمت فروخت16پیسے کے اضافے سے160.44روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160.30روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے 193روپے سے بڑھ کر193.60روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے بڑھ کر195.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 212روپے سے بڑھ کر212.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر214.50روپے ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں