حنا خواجہ بیات

پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے۔اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کے انتقال کی اطلاع شوبز کی خبروں پر نظر رکھنے والے انسٹاگرام پیج آفیہ بلاگز نے دی جنہوں نے بتایا کہ روجر کے انتقال کی تصدیق معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے کی۔اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے متعدد افراد کی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں