کشمیری بھائیوں

پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو گا

پاہڑیانوالی ( نمائندہ عکس آن لائن) پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو گا۔ اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ ہم حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیںکہ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور وزارتِ خارجہ کو متحرک کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ننگا کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار سید اعجاز حسین خیالی سابق چیئر مین یو سی ہیگروالہ نے پاہڑیانوالی میںالائیڈ سکول چناب کیمپس، غزالی ماڈل سکول ، آئیڈیل سکول کے طلبا اور پریس کلب پاہڑیانوالی کی مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کی پشت پر کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجرا ن پاہڑیانوالی محمد نذیر شیراز نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہر سطہ پر اپنے بھایﺅں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ بھارت نے کشمیر یوں کی آئینی حیثیت ختم کر کے آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصف محمود بھٹی نے کہا کہ حکومت ِ پاکستان کو خارجہ محاز پر کشمیریوں کے لیے مظبوط آواز بننا چاہیے۔

اور اقوامِ عالم کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے تاریخ کے بدترین مظالم سے اگاہ کرنا چاہیے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کو بھی آزادی ملے گی اور انڈیا بھی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ان کے علاوہ یکجہتی ِ کشمیر ریلی سے ظہیر بابر اسد صدر پریس کلب پاہڑیانوالی ، غلام رسول پرنسپل الائیڈ سکول، سید آصف مسعود سیکرٹری اطلاعات پریس کلب پاہڑیانوالی ، احسان الحق نازش جنرل سیکرٹری پریس کلب پاہڑیانوالی، عمیر منیر بھٹہ رہنما جے آئی یوتھ پاہڑیانوالی نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں شریک طلبا اور عوام نے انڈیا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سا لمیت کے لیے دعا کی گئی۔

ان کے علاوہ یکجہتی ِ کشمیر ریلی سے ظہیر بابر اسد صدر پریس کلب پاہڑیانوالی ، غلام رسول پرنسپل الائیڈ سکول، سید آصف مسعود سیکرٹری اطلاعات پریس کلب پاہڑیانوالی ، احسان الحق نازش جنرل سیکرٹری پریس کلب پاہڑیانوالی، عمیر منیر بھٹہ رہنما جے آئی یوتھ پاہڑیانوالی نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں شریک طلبا اور عوام نے انڈیا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سا لمیت کے لیے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں