کراچی(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ پانی کی فراہمی کیلئے بڑے منصوبے ایم کیوایم پاکستان کے سبب مکمل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سید امین الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو دعوی الیکشن سے قبل کیا تھا آج وہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے، اورنگی ٹاؤن کی عوام کو میڈیکل سینٹر بننے سے فائدہ ہوگا، ایک کروڑ کی لاگت سے یہ میڈیکل سینٹر بنایا گیا ہے، اس میڈیکل سینٹر کے سامنے میت گاڑی اور ایمبولینس آپ کو نظر آئے گی،
اس میڈیکل سینٹر میں مرحلہ وار سہولتیں بڑھائیں گے، ہم نے وعدہ کیا تھا اورنگی ٹاؤن کی عوام سے کہ یہاں تعلیم صحت اور ترقیاتی کاموں پر توجہ دینگے، ہم نے اپنے وعدے پر عمل کر کے دکھایا، اورنگی ٹاؤن کے نوجوان اورنگی کے اندر رہ کر تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، ورچوئل یونیورسٹی میں ڈپلومہ کورسز کروا رہے ہیں،
ورچوئل یونیورسٹی میں کام کو روکا نہیں گیا، ہم نے اورنگی ٹاؤن میں تعدد اسکولوں میں آئی ٹی لیب بھی بنوائے، ابراہیم علی بھائی اسکول میں بھی ہم نے آئی ٹی لیب بنایا، کراچی کا پہلا ڈیجیٹل اسکول ایم کیوایم کے سبب اورنگی ٹاؤن میں شروع ہوا۔سید امین الحق نے کہا کہ اورنگی میں سب سے مسئلہ پانی کا ہے،
ایم کیو ایم پاکستان کی کاوشوں سے پانی کے نئے پمپنگ اسٹیشن کا قیام ممکن ہوا اور اورنگی میں عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے بڑے منصوبے ایم کیوایم پاکستان کے سبب مکمل ہوئے، اورنگی ٹان میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ خدمت کے کام کے تسلسل کو روکنے کیلئے شروع ہوا، ایم کیوایم پاکستان عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہے، ایم کیو ایم پاکستان پرامن جماعت ہے، ہمارے کسی بھی ساتھ کی گرفتاری ہماری گرفتاری تصور کی جائے گی۔