آصف علی زرداری

پارک لین ریفرنس ،احتساب عدالت کا آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت نے چھ جولائی کو سابق صدر آصف علی زرداری پر

ہر صورت فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔عدالت نے آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کی صورت انکے گھر

یا اسپتال سے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ،رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کراچی کو

انتظامات مکمل کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔آصف علی زرداری کی خراب صحت ہونے پر انکے گھر یا ہسپتال میں انکی

حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ خط میں کہاگیاکہ چھ جولائی کو کراچی میں موجود ملزمان کی ویڈیو لنک پر

حاضری یقینی بنائی جائے، 6 جولائی کو نیب کراچی آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان حاضری یقینی بنائے۔

نیب کراچی کو ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔

خط میں کہاگیاکہ ملزم خواجہ انور مجید، فاروق عبداللہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کیلئے نیب کراچی میں ویڈیو لنک

انتخابات کیے جائیں۔ خط میں ملزمان کی شناخت کے لیے نیب کو عدالتی معاونت کے لیے اپنے نمائندے مقرر

کرنے کی ہدایت کی گئی ،چھ جولائی کو صبح ساڑھے نو بجے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں