سینٹر فیصل جاوید

پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،سینٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ اہم قانون سازی پر سیاسی جماعتوں نے برد باری دکھائی،جب کوئی چیلنج سامنے آتا ہے تو تمام سیاسی جماعتیں اور قیادت سیاسی مفادات سے باہر نکل کر قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں، یہ یکجہتی پارلیمنٹ سے نظر آتی رہے گی،پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، 2020 امید اور 22 کروڑ عوام کے لئے ریلیف کا سال ہے، قوم کو مشکلات سے نکالنے کی جوائنٹ اسٹریٹجی کو آگے بڑھاتے رہیں گے،سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے یکجہتی کی فضا کو آگے بڑھنا چاہیئے، خوش آئند بات ہے کہ اتفاق رائے سے بل پاس ہوا،پارلیمنٹ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوتی رہے گی،پاکستان کے مخالفین کے پروپیگنڈے کو پارلیمنٹ نے دفن کر دیا ،

پارلیمنٹ نے ان کے ارمانوں کو ملیا میٹ کر دیاہے تفصیلات کے مطابق منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ آج پاکستان کی پارلیمان کے اندر اہم قانون سازی پر سیاسی جماعتوں نے برد باری دکھائی ، جو عکاسی کرتی ہے کہ جب کوئی چیلنج سامنے آتا ہے تو تمام سیاسی جماعتیں اور قیادت سیاسی مفادات سے باہر نکل کر قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں ، سیاست کے محاذ پر اختلاف رائے رکھنا جمہوریت کا حسن ہے ، سیاسی جاعتیں ایک دوسرے پر تنقید کرتی رہتیں ہیں لیکن جب قومی مفاد کی بات آتی ہے تو تمام سیاسی جماعتیں سیاسی مفادات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،پیپلز پارٹی نے مجوزہ ترامیم قومی مفاد میں واپس لیں ، آج متفقہ قانون سازی کا تاریخ ساز دن تھا، انہوں نے حب الوطنی کاثبوت دیا،

پاکستان کے مخالفین آنکھیں کھول کر دیکھ لیں ، یہ یکجہتی پارلیمنٹ سے نظر آتی رہے گی ، یہ یکجہتی کی فضا کو آگے بڑھنا چاہیئے ، عوام کے دکھوں کا مداوا ہو، یہ مشکلات کے خاتمے کا سال ہے ، اس سے عمل کو ریلیف ملے گا، پارلیمنٹ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوتی رہے گی، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کا جو اس وقت بیرونی محاذ پر جوچیلنج ہے وہ نیشنل سیکیورٹی ہے ، پاکستان کے مخالفین ایف اے ٹی ایف کے اندرپاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،پاکستان کے مخالفین کے پروپیگنڈے کو پارلیمنٹ نے دفن کر دیا ، پارلیمنٹ نے ان کے ارمانوں کو ملیا میٹ کر دیاہے ، ہم نیشنل ایشوز پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کے اندر سے کرپشن کا خاتمہ بھی نیشنل سکیورٹی کا اہم جزو ہے، ہمارا کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا ہے ،ادارے اپنا کام کرتے رہیں گے ، عمران خان اداروں میں اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں ،

قائمہ کمیٹیوں میں سب جماعتوں کی نمائندگی ہوتی ہے، اپوزیشن اپنی تجاویز لائے وہ قوم کے مفاد میں ہوئیں تو حکومت ان ترامیم کو منظور کرائے گی،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احتساب ملک اور قوم کی ضرورت ہے، اگر کسی نے کچھ غلط نہیں کیاتو اسکو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، اداروں کو کام کرنا ہے ، نیب بھی ایک ادارہ ہے ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ اتفاق رائے سے بل پاس ہوا ، کچھ ایسی قانون سازی ہوتی ہے جس کو لمبا کھینچا جاتاہے ، زینب الرٹ بل کمیٹی میں پھنسا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں