اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے بند ہالز میں کورونا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، ہمیں متبادل کے طور پر ورچوئل اجلاس کی طرف جانا چاہیے۔
اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری اجلاس میں شرکت مشکل ہے، جو لوگ اجلاس میں جا رہے ہیں اللہ ان کی حفاظت کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ محفوظ پارلیمان کے اجلاس کے لیے خصوصی ایپ ڈیزائن کی جا سکتی ہے،
اسپیکر نے ورچوئل اجلاس سے متعلق کمیٹی میں مجھے یا آئی ٹی وزیر کو شریک ہی نہیں کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ورچوئل اجلاس کی مخالفت وہ کرتے ہیں جو واٹس ایپ بھی نہیں کھول سکتے۔