واشنگٹن (عکس آن لائن )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی ختم ہونے کے باوجود امریکا ایران کو روایتی ہتھیاروں کے نظام خریدنے کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکا اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کے لیے کام کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایرانی طیارے مشرق وسطی میں جنگجوؤں کی آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے عراقی رہ نماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ فرقہ وارانہ کوٹہ سسٹم ختم کریں اور حکومت بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی معقول کوشش کریں۔