لاہور (نمائندہ عکس) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ 70 سالہ سیاست میں ان چوہدریوں نے خود کو پاکستان سے برتر رکھا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں دوست محمدمزاری نے کہا کہ 70 سالہ سیاست میں ان چوہدریوں نے خود کو پاکستان سے برتر اور آئین سے ماورا رکھا ہے۔ دوست مزاری نے کہا کہ کوئی آئین کوئی قانون ان کے لیے کچھ نہیں ہے، کل پرویز الہی جب 2/4 بندے قتل کرنے کا حکم دے رہا تھا تب یہ مونس الہی کہاوں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیوڈین سے ہڈیاں نہیں جڑتی، پاپا کو دودھ میں ایلفی ڈال کر دو۔