اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ مائرہ خان نے سابق شوہر کی موت بارے بتا دیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا
کہ ان کے سابق شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جو گولی لگنے کے دو منٹ بعد ہی موقع پردم توڑ گئے۔ انہوں نے ایک
ویب پروگرام کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سسرال اور ان کی میکے نے ہمیشہ ان کا بہت ساتھ دیا۔
انہوں نے اپنی خواہش بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی پائلٹ بننا چاہتی تھیں لیکن ان کی خالہ کا جہاز حادثہ
میں انتقال نے انہیں خوفزدہ کر دیا تھا اورانہوں نے اپنا یہ خواب ادھورا چھوڑ دیا،انہوں نے کہا
کہ وہ اب بھی جہاز میں سفر کرتے ہوئے بہت گھبراتی ہیں۔