انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

ٹی 20ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 16سے 20کرنے کی تجویز بھی سامنے آگئی

دبئی(عکس آن لائن) ٹی 20ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 16سے 20کرنے کی تجویز بھی سامنے آگئی، آئی سی سی 2023سے شروع ہونے اگلے دورانیے میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور کررہی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اپنے اگلے نشریاتی سائیکل 2023سے 2031کے درمیان جہاں 4 روزہ ٹیسٹ کی متنازع تجویز پر غور کرنے کیلئے تیار ہے، وہیں اب یہ معلوم ہواکہ ورلڈ باڈی نئے دورانیے میں اپنے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھی ٹیموں کی تعداد 20کرنے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

اس وقت مختصر ترین فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 16ہے، جس میں سے آدھی ٹاپ رینکنڈ سائیڈز براہ راست مین رانڈ کا حصہ بنتی ہیں جبکہ باقی کے درمیان کوالیفائنگ اسٹیج پر مقابلہ ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تو ایک آپشن اب کو ایک ہی اسٹیج پر ساتھ کھلاتے ہوئے5، 5سائیڈز کے 4گروپس میں تقسیم کرنے کا ہے، ٹاپ ٹیمیں پھر سیمی فائنل میں کھیلیں گی جبکہ دوسرا آپشن موجودہ طرز پر نئی ٹیموں کو بھی کوالیفائنگ اسٹیج پر شامل کرنے کا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ کو امریکا جیسے بڑے ملک میں فروغ دینے کا خواہاں اور ٹیموں میں اضافے کا مقصد امریکی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ آئی سی سی ٹی 20اور ون ڈے فارمیٹ میں منتخب ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی اسٹائل کے ایونٹس شروع کرنے پر بھی غور کررہی ہے،اگلی میٹنگز مارچ میں شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں