فواد چوہدری

ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز اورحمزہ کوجیل کے بجائے اقتدارمیں بٹھا دیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کوجیل کے بجائے ایوان اقتدارمیں بٹھا دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری جج صاحب عام مقدمات کی طرح شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے مقدمے کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی اوردونوں جیل جاتے۔ ٹیکنیکل جسٹس نے دونوں کوجیل کے بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیر اعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضرہیں۔ موصوف پر16 ارب روپے کی پاکستان سے لندن منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس کیلئے جعلی اکاﺅنٹس استعمال ہوئے۔دو سال سے ضمانت کا فیصلہ ہی نہیں ہوسکا۔ سیاست میں جب اخلاقیات نہیں ہوگی اورتجربوں کے طورپرحکمران بنائے جائیں گے تومملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں