روئی

ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میں بدستور سرفہرست رہا

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں یکم ستمبر2022ئ تک ملک بھر سے مجموعی طورپر13لاکھ 24ہزار 759گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے یکم ستمبر2022 تک 5لاکھ93ہزار 666گانٹھ روئی کی خریداری کی،

جبکہ سندھ سے یکم ستمبر تک 7لاکھ31ہزار93گانٹھ روئی خرید کی گئی۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 4لاکھ 34ہزار78گانٹھ روئی خرید کی تھی جبکہ سندھ سے 10لاکھ76ہزار659گانٹھ روئی خرید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں