سلیم سیف اللہ

ٹینس فیڈریشن کے پاس وسائل زیرو ہیں،حکومت نے بھی کھیلوں کیلئے فنڈز دینے بند کر دیئے،سلیم سیف اللہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ ٹینس فیڈریشن کے پاس وسائل زیرو ہیں،حکومت نے بھی کھیلوں کیلئے فنڈز دینے بند کر دیئے،ڈیوس کپ میں ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ، سمجھ نہیں آتی بھارت کھیلوں میں سیاست کو کیوں لے آیا،وفاقی حکومت ٹینس کھیل کو نظر انداز نہ کرے ۔

سیف گیمز میں میڈلز لینے والی قومی ٹینس ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکرم درانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ سلیم سیف اللہ نے کہا کہ قومی ٹینس ٹیم نے بھارت کیخلاف فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ ٹینس فیڈریشن کے پاس وسائل زیرو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے بھی کھیلوں کیلئے فنڈز دینے بند کر دیئے ۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرکے بہت خوش ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹینس کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کروانے کیلئے فنڈز نہیں ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت ٹینس کھیل کو نظر انداز نہ کرے۔ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کہاکہ ڈیوس کپ میں ہماری زیادتی کی گئی ، سمجھ نہیں آتی بھارت کھیلوں میں سیاست کو کیوں لے آیا ۔ سلیم سیف اللہ نے کہاکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی راولپنڈی میں موجودگی دنیا کیلئے واضح پیغام ہے، نارووال سپورٹس سٹی تو بن گیا لیکن اسے آباد نہیں کیا جاسکا ۔سلیم سیف اللہ نے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی کو پنجاب حکومت کے ماتحت کیا جائے۔ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کہاکہ اسلام آباد میں کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔ سلیم سیف اللہ نے کہاکہ نارووال کمپلیکس کو آباد کرنے کیلئے وہاں سپورٹس یونیورسٹی بنائی جائے۔ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کہاکہ ٹینس کھیل کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ،

نیشنل گیمز کا پی او اے، صوبائی اور وفاقی حکومت کی کوششوں کے باعث انعقاد ممکن ہوا۔وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے کہاکہ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کیلئے تیار ہے، امید ہے بھارت سیف گیمز میں شرکت کیلئے اپنا دستہ پاکستان بھیجے گا۔ اکبر درانی نے کہاکہ آئندہ سیف گیمز کی تیاری کیلئے بروقت تربیتی کیمپس لگائینگے ،غیر ملکی کوچز کو اتھلیٹس کی ٹرئیننگ کیلئے پاکستان لائینگے۔ اکبر درانی نے کہاکہ پاکستان نے سیف گیمز میں 32گولڈ میڈلز جیتے ، اس جیت کا تمام کریڈٹ قومی اتھلیٹس کو جاتا ہے

اکبر درانی نے کہاکہ کھلاڑیوں کی محنت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ، حکومت سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔اکبر درانی نے کہاکہ ہمیں ملک میں سپورٹس ایمرجنسی نافذ کرنا ہو گی ، تمام اداروں میں کھیلوں کو لازمی مضمون رکھا جائے۔ اکبر درانی نے کہاکہ تمام فریقین کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اگر پروفیشنلز پیدا کرنے ہیں تو میرٹ پر ٹیلنٹ ہنٹنگ کرنا ہوگی ۔اکبر درانی نے کہاکہ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سپورٹس فیڈریشنز آپس کے جھگڑے ختم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں