اسلام آباد (عکس آن لائن) سال 2019ء کے دوران ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو 16.35 ارب روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔
مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2018ء کے مقابلہ میں گزشتہ سال کے دورا نبینک کے خسارہ میں 13.48 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
سال 2018ء کے لئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو2.51 ارب روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال
کے دوران بینک کی فی حصص خسارہ میں بھی 35.61 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سال 2019ء کے لئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس
بینک کا فی حصص خسارہ 45.25 روپے تک برھ گیا جبکہ سال 2018ء کے لئے بینک کو 9.64 روپے فی حصص خسارہ کا سامنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بینک کے بعد از ٹیکس خسارہ میں اضافہ کاایک سبب انٹریسٹ آمدن میں کمی بھی ہے جو 2018ء کی 6.1 ار ب روپے
کے مقابلہ میں 2019ء کے دوران 5.6 ارب روپے تک کم ہو گئی ہے۔ مزید برآں گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک
نے نان پرفارمنگ لونز کی مد میں 8.81 ارب رپیو بھ یرکھے ہیں جبکہ سال 2018ء کے دوران نان پرفارمنگ لونز کی پروویژن کے
طور پر 2.36 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ اس طرح نان پرفارمنگ لونز کی پروویژنز کی مد میں زیادہ فنڈز رکھنا بھی بینک کے
خالص خسارہ میں اضافہ کا ایک سبب ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض دیگر عوامل یعنی مختلف آمدنیوں میں کمی
اور اخراجات میں اضافہ بھی خسارہ کے اسباب میں شامل ہیں۔