دبئی(عکس آن لائن)آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں،آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرا جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔