بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ا کہا ہے کہ ٹک ٹاک امریکہ میں کئی سالوں سے موجود ہے اور یہ امریکی لوگوں کو بہت پسند ہے،اور اس نے امریکہ کے روز گار اور کھپت کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
امید ہے کہ مختلف ممالک کے مارکیٹ کے کھلاڑیوں کے لئے امریکہ کی جانب سے کھلے پن ، عدل، انصاف اور غیر امتیازی سلوک کا کاروباری ماحول فراہم کیا جائے گا۔
پیر کے روز ماؤ ننگ نے کہا کہ کاروباری اداروں کے آپریشن اور ملکیت کے حوالے سے فیصلہ مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق خود اداروں کو کرنا چاہیے۔ اگر چینی کمپنیاں اس میں شامل ہیں، تو یہ چینی قوانین اور ضوابط کے مطابق ہونا چاہیئے۔
وا ضح رہے کہ امریکہ میں ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا ہے۔ تاہم نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے اس کمپنی کی 50 فیصد ملکیت کے معاہدے تک پہنچنے کی امید ظاہر کی ہے۔