فیروزوالہ (نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت فیروزوالہ راناقربان علی خان نے کہا ٹڈی دل کے تدارک کیلئے زمیندارمعیاری کھاد اورادویات کے استعمال کویقینی بنایاجائے کیونکہ خوشحال کسان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ زراعت کی طرف سے کوٹ نورشاہ میں منعقد آگاہی ٹریننگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں محکمہ زراعت ،زمینداروں کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ محمداصغرجوئیہ اوراسسٹنٹ کمشنرفیروزوالہ زاہد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت فیروزوالہ راناقربان علی خان نے تربیتی ٹریننگ سنٹرمیں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے قومی اورصوبائی سطح پر موثراقدامات کر رہی ہے ٹڈی ڈل کے انسدادکیلئے محکمہ زراعت کے ساتھ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کوبھی اہم کرداراداکرنے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے زمینداروں کو ٹڈی دل کے حملہ سے بچاؤ کے طربقہ کارکے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اورلٹریچربھی تقسیم کیا جارہاہے۔