ٹوکیو اولمپکس

ٹوکیو اولمپکس،بین الاقوامی شائقین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی

ٹوکیو (عکس آن لائن) کوورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب بین الاقوامی شائقین کو ٹوکیو اولمپکس 2020 اور پیرا اولمپکس میں شرکت کی اجارت نہیں ہوگی۔منتظمین نے اس حوالے سے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس رواں سال موسم گرما میں منعقد ہوں گے جس میں بین الاقوامی شائقین کو شرکت نہیں ہوگی،اولمپک گیمز اب 23 جولائی 2021 سے شروع ہوں گے۔جاپانی حکام نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی کمیٹیوں کو بتایا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب بین الاقوامی شائقین کا ملک میں داخلے کی اجازت کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی نئی اور تیسری لہر کے باعث بیرون ملک مقیم ٹکٹ ہولڈرز شائقین کو رقم کی واپسی کا عمل شروع کردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے سفری منصوبے اس حساب سے ایڈجسٹ کر سکیں۔اولمپکس گیمز کے منتظمین کے مطابق جاپانی حکام کے اس اقدام سے تمام شرکا اور جاپانی عوام کے لیے محفوظ کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بناے میں مدد ملے گی۔ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کی ہے۔دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق جاپان میں اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے عوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 80 فیصد سے زائد افراد کا کہنا ہے کہ گیمز کو منسوخ یا دوبارہ سے ملتوی کر دینا چاہیے،بنیادی طور پر اس کی وجہ کووڈ19 ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں