فلورملز

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عکس آن لائن)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیاآٹے کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری پریشانی کا شکار ہیں ہوٹل مالکان اور نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے شہر بھر کے سرکاری سیل پوائنٹ اور یوٹیلٹی سٹورز پربھی آٹا غائب ہے جبکہ چکیوں پر بھی آٹے کی فروخت 135کلو تک پہنچ گی ء ہے دوسری جانب سبزیاں فروٹ گھی چینی چکن سمیت ہر چیز مہنگی ہو گی ہے شہریوں کا کہنا ہے

کہ تین دن سے یہاں چکر لگا رہے ہیں مگر آٹا نہیں مل رہا شہر میں گندم کی اوپن مارکیٹ مں قیمت 4800سو روپے من تک پہنچ گی ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کے مقررہ کردہ سیل پوائنٹس پر آٹے کی ترسیل کو بڑھایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں