ٹوبہ ٹیک سنگ(نمائندہ عکس آن لائن) رمضا ن المبارک میں عوام کو معیاری اشیا ءخورونوش کی سستے داموں فراہمی ہر صورت یقینی بنا نے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کررہے ہیں ،جبکہ اشیا ءضروریہ کی دستیابی کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے ،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ منور حسین گورایہ اور اسسٹنٹ کمشنررضوان الحق پوری نے ضلع بھر میں کارروائی کرتے ہوئے حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے پچاس سے زائد دکانداروں، پیٹرول پمپس اور ہوٹل مالکان کو موقع پر ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے اورچار ہوٹلوں کورمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ،
ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نیاز ی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کا احترام ہم سب پر لازم ہے رمضان المبارک میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی ، ماہ صیام میں عوام کومعیاری اشیاءخورونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی
،انہوں نے تاجربرادری پرزوردیاکہ وہ جائزمنافع رکھ کربہترین اشیاءکی فراہمی میں اپناکرداراداکر تے ہوئے دین ودنیامیں سرخروہوں، اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا واحد موقع ہے، گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا تمام دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاں کریں۔