محمد حفیظ

ٹوئٹر پر محمد حفیظ اور مداحوں کے درمیان دلچسپ سوال و جواب

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر محمد حفیظ ان دنوں قومی ٹیم سے تو باہر ہیں تاہم انہوں نے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آدھے گھنٹے کیلئے سوال و جواب کا سیشن چلایا۔محمد حفیظ سے مداحوں نے کئی سوالات کئے جن میں سے انہوں نے کافی سوالوں کے جواب بھی دیئے۔سعدیہ نامی ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا اس بار لاہور قلندرز سے امیدیں رکھیں تو آل رانڈر نے جواب دیا کہ امید پر دنیا قائم ہے۔

نعمان زاہد نامی صارف نے حفیظ سے سوال کیا کہ آپ بیٹنگ اور بولنگ میں سے کس کو زیادہ انجوائے کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ دونوں کی ہی کرتا ہوں مگر بیٹنگ کو ترجیح دیتا ہوں۔عمر شاویز نامی صارف نے حفیظ سے سوال کیا کہ آپ کی فیورٹ اننگز کونسی اور کس ٹیم کے خلاف ہے تو حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی اننگز کو اپنی فیورٹ اننگز قرار دیا۔ولید نامی صارف نے پوچھا کہ کیا پاکستان آئندہ برس کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتا ہے تو حفیظ نے جواب میں صرف آمین لکھ دیا۔اقرا ریاست نامی صارف نے آل رانڈر سے احمد شہزاد کے بارے میں کچھ کہنے کو کہا تو حفیظ نے لکھا کہ امید کرتا ہوں احمد شہزاد پوزیٹیو رہیں گے اور سخت محنت کرتے رہیں گے۔

نامی زاہد نامی صارف نے محمد حفیظ سے یہ بھی سوال کیا کہ آپ کو کرکٹ کے علاوہ سب سے زیادہ کونسا کھیل پسند ہے تو حفیظ نے گالف کا نام لیا۔اریبا نامی صارف نے محمد حفیظ سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ روٹین کی ڈسپلن زندگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں