منظور وسان

ٹوئنٹی 20، خطرناک سال ہو گا، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی (عکس آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2020 خطرناک سال ہے ، بہت سے لوگ تبدیل اور بہت سے نئے لوگ آئیں گے، نواز شریف کی واپسی جلدممکن نہیں مگروہ واپس ضرورآئیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی ریلیف ملنا چائیے ،بدھ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 2020 خطرناک سال ہے ، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ویسے بھی خطرناک ہوتا ہے، سال 2020میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئیں گی، بہت سے لوگ تبدیل اوربہت سے نئے لوگ آئیں گے۔

پی پی رہنما نے کہا آصف زرداری کاکیس سندھ کاہے،جلدی باہرجانےکی لئے تیارنہیں، سندھ میں کیس کامنتقل ہونابہت ضروری ہے، زرداری صاحب کی طبیعت حقیقت میں خراب ہے، ایک کو ریلیف دیا ہے تو اوروں کو بھی ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے لئے سختیاں نئی نہیں ہیں وہ پہلے بھی جیل جاچکے انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،

منظور وسان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی قیادت میںپیپلز پارٹی عوام کیلئے آواز اٹھاتی رہےگی،آئندہ سال پیپلز پارٹی کی فتح کا سال ہو گا۔منظور وسان نے کہا کہ جب تک حکومت تبدیل نہیں ہوتی عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں