ٹنل

ٹنل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ استعمال کی جائے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ ٹنل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ استعمال کی جائے تو گوڈی کے مقابلے میں بہترنتائج ملتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ٹنل میں کاشت سبزیوں پرلیف مائنرکا حملہ بھی زیادہ موثرزہروں کے بروقت استعمال کے متعلق تمام ضروری معلومات کا علم ہونا ضروری ہے۔ ترجمان نے مزیدکہا کہ ٹنل میں جڑی بوٹی مارودیگر کیمیائی زہروں کے استعمال کیلئے بھی خصوصی تربیت حاصل کرناضروری ہے،ٹنل کی شیٹ اتارنے سے پہلے اگلے2ہفتے تک کی موسمی صورتحال کا جائزہ لیناضروری ہے،

موسمی حالات کا شیڈول دیکھے بغیرٹنل پر لگی پلاسٹک شیٹ نہ اتاری جائے، بہارمیں موسم مکمل تبدیل ہونے پر ٹنل سے پلاسٹک شیٹ اتارنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ پلاسٹک شیٹ تمام کھیت سے ایک دم نہ اتاری جائے بلکہ چند دن کیلئے ٹنل کو دن اور رات کے اوقات میں دونوں اطراف سے پوری طرح کھلا رکھاجائے اوربعدمیں مکمل شیٹ اتاری جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں