ٹنل فارمنگ

ٹنل فارمنگ ٹیکنالوجی سے کسان اپنی پیداواردگنی کرسکتے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ ٹنل فارمنگ سے کسان اپنی پیداواردگنی

کرسکتے ہیں جبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کرکے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی

جاسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلئے

کاشتکاروں‘کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم وتربیت کی فراہمی کی اشدضرورت ہے .

کیونکہ اس کے بغیر 100فیصدہدف کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت کے

اشتراک سے تربیتی پروگرام کے اجراء کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو یہ بتایا جاسکے.

کہ ٹنل فارمنگ سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ

بہترین اورجدید ٹیکنالوجی ہے جس سے پیداوارمیں اضافہ ‘بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن

سے بھی کم عرصہ میں سرمایہ کاری کے جوابی فائدہ کا حصول ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹنل گرمیوں کے

موسم میں سردیوں جیساجبکہ سردیوں کے موسم میں بھی گرمیوں جیساماحول پیداکرتی ہے جس کی وجہ

سے سردیوں کی سبزیاں گرمیوں اور گرمیوں کی سبزیاں سردیوں میں بھی اگائی جاسکتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں