قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے ٹماٹرکی نرسری20اکتوبر تک کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی تاخیرکامظاہرہ نہ کریں نیزجہاں وائرسی امراض کے حملہ کا خدشہ ہو وہاں نرسری ‘جالی اور کپڑے یاٹشوکے نیچے کاشت کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک ٹنل میں سبزیات کی کاشت کیلئے سب سے اہم مرحلہ انتخاب سبزی‘قسم ‘بیماری سے پاک صحتمند بیج اور اس سے صحتمند نرسری اگاناہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ سبزیات شروع میں سست رفتاری سے بڑھتی ہیں مثلاً شملہ مرچ‘ ٹماٹر‘ سبز مرچ اور بینگن بذریعہ نرسری اگائی جاتی ہیں جبکہ کچھ سبزیات شروع میں تیز رفتاری سے بڑھتی ہیں مثلاً کھیرا‘کدو‘کریلہ ‘خربوزہ وغیرہ براہ راست بیج سے کاشت کی جاتی ہیں اور نرسری میں بہترماحول میسر آنے کی وجہ سے بیج کا اگاؤجلدی ہوجاتاہے تو اس کی دیکھ بھال آسان ہوتی ہے۔