قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے ٹماٹرکی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات
کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پودوں کے قریب زمین میں موجود سنڈیاں تلاش کرکے
انہیں فوری تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ‘ضرررساں کیڑے ٹماٹرکی فصل پرپھل پکنے کے آخری مراحل میں حملہ آور ہوکر
پھل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمد نوید امجد نے بتایا کہ چورکیڑے
کی سنڈی اگتے ہوئے پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ لیتی ہے اور دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکارسیون350گرام فی ایکڑ کے حساب سے راکھ میں ملاکر ٹماٹرکے پودوں کے اردگرد بکھیردیں .
تاکہ امریکن سنڈی سے بچاؤممکن ہوسکے۔