پنیری

ٹماٹرکی تیسری فصل کی تیارکردہ پنیری کو15دسمبر تک کھیتوں میں منتقل کردیں ،ماہرین زراعت

قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹماٹرکی تیسری فصل کی تیارکردہ پنیری کو15دسمبر تک کھیتوں میں منتقل کردیں اور اس کے لئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکے پودے کو بہترین نشوونما کے لئے14سے30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ٹماٹر غذائیت کے لحاظ سے اہم سبزی اورحیاتین اے’سی ‘ ریبوفلیون’تھایامین’ معدنی نمکیات’لوہا’ چونا اور فاسفورس کا مرکب ہے نیزٹماٹر کو سبزیوں کے ساتھ ملاکر پکانے سمیت سلاد کے طورپر استعمال کرکے کئی جسمانی پیچیدگی سے بچاجاسکتاہے۔ماہرین سبزیات نے کہا کہ کاشتکارٹماٹرکی منتقلی کے لئے زرخیزمیرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں ہوکا انتخاب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں