آصف باجوہ

ٹرے نیشنل ہاکی چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے’ آصف باجوہ

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ٹرے نیشنل ہاکی چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ،ٹرے نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے دوران سلیکٹرز کی موجودگی سے مستقبل میں دورس نتائج حاصل ہوں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور مشاہدہ کیا اوربیشتر کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں اسی کی بناء پر آگے لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی بیحد سرا ہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان ہاکی فیڈریشن کی معاونت جاری رکھے گی۔ٹرے نیشنل ہاکی چمپئن شپ کی طرز پر ڈومیسٹک ہاکی کا پریمئر ایونٹ قومی سینئرہاکی چمپئن شپ کا 66واں ایڈیشن 5 سے 20 نومبر تک ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں