اسلام آباد(عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے، ٹریفک اہلکاروں کا کام عوام کو قوانین کا پابند بنانا ہے،ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جوش و جذبے سے فرائض کی انجام دہی پر خوشی ہوتی ہے،ٹریفک اہلکاروں نے اصولوں کے ساتھ مضبوط کھڑے رہنا ہے۔
پیر کے روزاسلام آباد میں ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹراکبر ناصر خان اوردیگر نے شرکت کی،تقریب کا آغاز قومی ترانے اور کلام پاک سے کیا گیا،نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے،اسلام آباد ٹریفک پولیس مستعدی سے فرائض انجام دے رہی ہے،اسلام آبادٹریفک پولیس خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاربلاتفریق قانون کی عملداری کیلئے فرائض انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروںکی خاصیت ہے کہ بدتمیزی کرنے والے افراد سے محبت سے پیش آتے ہیں،ٹریفک اہلکاروں کا کام عوام کو قوانین کا پابند بنانا ہے۔سرفرازبگٹی نے کہاکہ ٹریفک اہلکاروں کو وزراءکا چالان کرنے میں سیاسی دباﺅ نہیں ہوگا،ٹریفک اہلکاروں نے اپنے مثبت پہلو کو اجاگر کرنا ہے،اسلام آباد ٹریفک ہیڈکواٹربننے پر بے حدخوشی ہوئی،لوگوں نے دن رات محنت کرکے ادارے کو بنانے کی کوشش کی۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ میں ایماندارآدمی ہوں،جھوٹ بول نہیں سکتا،میرے پاس لوگ اپنی شکایات لے کر آتے ہیں،عوام کانسٹیبلز کی تنخواہوں اور دیگر مسائل کی بنا پر میرے پاس آتے ہیں،ملکی مسائل کے باوجود وزارت داخلہ آپ کا ساتھ دے گی،ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جوش و جذبے سے فرائض کی انجام دہی پر خوشی ہوتی ہے،ٹریفک اہلکاروں نے اصولوں کے ساتھ مضبوط کھڑے رہنا ہے،وقتی طورپر دباﺅ آئے گا لیکن گھبرانا نہیں ہے