نینسی پلوسی

ٹرمپ کے پاس جوہری حملے کے اختیار اور خفیہ لانچنگ کوڈز موجود ہیں،اسپیکر نینسی پلوسی

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوکلیئر کوڈز کو ڈونلڈ ٹرمپ سے محفوظ کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نینسی پلوسی نے فوج سے کہا کہ ٹرمپ کے پاس جوہری حملے کے اختیار اور خفیہ لانچنگ کوڈز موجود ہیں، ٹرمپ کو نیوکلیئر حملے سے باز رکھنے کے لیے ان کوڈز کو محفوظ کیا جائے۔ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی بیمار قرار دیا اور کہا کہ ذہنی طور پر بیمار ٹرمپ اور بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو محفوظ کرنے کے لیے اب تمام اقدامات کرنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں