ٹرمپ مواخذہ: مخالف گواہی

ٹرمپ مواخذہ: مخالف گواہی دینے پر2 سینئرعہدیدارایک ہی دن میں جبری برطرف

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کے دوران گواہی دینے والے دو سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر گورڈن سونڈلینڈ اور وائٹ ہاﺅس کے سینئر عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو ایک ہی دن میں برطرف کیا۔

برطرف امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں ہدایت دی گئی کہ صدر ٹرمپ ان کی فوری طور پر واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس سے نکالے گئے لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈ مین یوکرین سے متعلق اعلی ترین ماہر شمار کیے جاتے تھے جب کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ان کے بھائی امریکی قومی سلامتی کے سینئر قانون دان کو بھی آرمی ڈیپارٹمنٹ سے باہر کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو وائٹ ہاﺅس سے باہر کیا گیا جہاں انہوں نے امریکا اور صدر کے لیے اپنے فرائض بھرپور طریقے سے انجام دیے، انہیں سچ بولنے پر نکالا گیا۔گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ونڈمین سے خوش نہیں ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مجھے ان سے خوش ہونا چاہیے تو ایسا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں