ٹیکوں کی مہم

ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم آج ختم ہو جائیگی

لاہور(عکس آن لائن) ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم آج ( بدھ ) کے روز ختم ہو جائے گی ، حکومت نے یکم فروری سے شروع ہونے والی پندرہ روزہ مہم میں مزید دو روز کا اضافہ کیا تھا۔اس وقت 12 اضلاع کے شہری علاقوں میں ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق اضافی مہم سے پہلے تک 1 کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگ چکے تھے جبکہ 9 لاکھ بچے مہم کے پہلے 15 روز میں مختلف وجوہات کی وجہ سے محروم رہ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں