لاہور(عکس آن لائن) بچوں کو ویکسین نہ ملنے سے پولیو کی پی ٹو قسم دوبارہ نمو دار ہوگئی ۔بتایاگیا ہے کہ بچوں کو پی 2سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین ہی عرصہ نہیں دی جارہی جس سے پولیو کی پی ٹو قسم دوبارہ نمو دار ہوگئی جو کہ 2012میں معدوم ہوگئی تھی ۔
ا س وقت صرف پولیو کی قسم بی ون کی ویکسین ہی اس وقت بچوں کو مل رہی ہے ۔ پی 2قسم سامنے آنے پر تاحا ل محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ یادرہے کہ اکتوبر میں سیوریج کے حاصل کئے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بھی پھر تصدیق ہوگئی ہے ۔