اینٹیگوا(عکس آن لائن)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق نارتھ سائونڈ اینٹیگوا میں پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 9وکٹیں اورمیزبان ٹیم کو 341 رنز کی ضرورت تھی۔ میزبان ٹیم کے بلے باز سری لنکن بائولرز کے سامنے ڈٹے رہے اور ان کی ایک نہ چلنے دی، سری لنکن ٹیم نے نکرومہ بونر کے ناقابل شکست 113 اور کائل مائیرز 52 رنز کی بدولت آخری روز چار وکٹ کے نقصان پر 236رنز بنائے ۔
نکرومہ بونر اور کائل مائیرزنے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ پر قیمتی 105رنز بنائے۔یوں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ ویشوا فرنینڈو اور لیستھ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ویسٹ انڈیز کے نکرومہ بونرکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29مارچ سے اینٹیگوا میں شروع ہوگا۔