اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وہ کون سا ہاتھ ہے جو 9مئی کے سہولت کاروں کو پکڑنے نہیں دیتا ہے ۔ آج کسی سیکٹر کو بجٹ میں سہولت نہیں ملی مگر کوئی بات نہیں کررہاہے 95فیصد کو بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں صرف 5فیصد کو فائدہ ہواہے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد 9مئی میں ملوث تھی ان کو بری کیا گیا پرویز الہی کو بری کریں گے عمران خان کو بری کریں گے تو اس پر بات ہوگی جج دیکھیں وہ پاکستان کے ساتھ کیا کررہے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا میاں جاوید لطیف نے کہاکہ آج بجٹ کوکوئی اون نہیں کررہاہے اور نہ ہی اس ہر تنقید کررہاہے کہ ان کو پتہ ہے کہ ہم نے کیا چھوڑا ہے 35فیصد تنخواہ میں اضافہ ناکافی ہے ۔لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا ہمارا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے کہ نہیں ۔
مالیاتی ادارہ کہے رہاہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر پیسے نہیں دیئے جائیں گے کیا آئی ایم ایف سیاست نہیں کررہاہے وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہاہے ۔امریکہ کے صدر کو اس لیے گرفتار کیا کہ اس نے سرکاری فائلیں چھپائیں اور اپنے ساتھ لے کر گیا ۔
جو شخص پاکستان پر حملہ آور ہوا اس کو بیل آٹ کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔ 9مئی کے واقع نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ پاکستان کی سیاسی قیادت نے کبھی دفاعی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔ وہ کون سا ہاتھ ہے جو 9مئی کے سہولت کاروں کو پکڑنے نہیں دیتا ہے ۔ آج کسی سیکٹر کو بجٹ میں سہولت نہیں ملی مگر کوئی بات نہیں کررہاہے 95فیصد کو بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں صرف 5فیصد کو فائدہ ہواہے ۔
9مئی کے واقعات پر پردہ ڈالنے سے پاکستان نہیں چلے گا ۔جو اس واقعے کے سہولت کار ہیں ان کے بارے میں ادارے بتائیں کسی ادارے کا حاضر سروس اور ایکس سروس مین کو بے نقاب نہیں کریں گے تو اس سے آگے نہیں چلیں گے ۔ یہی لوگ 2017کے کردار تھے ۔نواز شریف کے ساتھ پانامہ میں ذیادتی کی گئی یہ سپریم کورٹ اور دفاعی ادارے کے لوگ کہے رہے ہیں۔ 9مئی کے واقعات پر سیاسی لوگ بتائیں گے کہ یہ سیاسی پوائیٹ سکورنگ ہے اس لیے اداروں کو چاہیے کہ ان کو بے نقاب کریں تو عوام کو اصل صورت کا پتہ چلے گا ورنہ پاکستان کا چلنا مشکل ہوجائے گا ۔
جج کہیں گے کہ پریس کانفرنس کرئے گا وہ رہا ہوگا اور جو نہیں کرے گا وہ جیل جائے گا کیا ڈاکٹر یاسمین راشد 9مئی میں ملوث تھی ان کو بری کیا گیا پرویز الہی کو بری کریں گے عمران خان کو بری کریں گے تو اس پر بات ہوگی جج دیکھیں وہ پاکستان کے ساتھ کیا کررہے ہیں ۔جے آئی ٹی میں وہ شخص الزام لگاتا ہے وہ ثبوت نہیں دیتا ہے ۔ارشد شریف قتل ہوتا ہے تو ایک ادارے کا نام لیا جاتا ہے آج ارشد شریف کی والدہ اس شخص کا نام لے رہی ہے کہ اس کا نام تفتیش میں شامل کیا جائے ۔
نواز شریف سے تمام کردار معافی مانگیں اور ریڈ کارپٹ کے ساتھ ان کو پاکستان واپس لائیں 9مئی کے بعد ہم کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ موجودہ اداروں میں بیٹھے لوگ نواز شریف کو بتائیں کہ خدا کے لیے پاکستان آجا نواز شریف عوام کا متفقہ لیڈر ہے اس کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا ہے نواز شریف کو لا تاکہ پاکستان چل سکے