شاہد خاقان عباسی

وہ دن دور نہیں جب جھوٹ بولنے،ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(عکس آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جھوٹ بولنے،ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا،ملک میں نہ احتساب نہ ہی انصاف ہے ،مجرموں کوبچانااوردوسروں کی پردہ پوشی کرنا احتساب کانظام ہے ،ملک کو آئین کے مطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں ،بلاول بھٹو بتائیں حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ سے اتحاد کیوں کیا؟ ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد احتساب آپ کے سامنے ہے،دو سال سے پیش ہو رہا ہوں اور کچھ ثابت نہیں ہوا،600 ارب چینی میں سے عوام کا پیسہ چوری ہوچکا،تین سال مردم شْماری کو ہوچکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب جھوٹ بولنے،ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا،۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں نہ احتساب ہے نہ انصاف ہے ،مجرموں کوبچانااوردوسروں کی پردہ پوشی کرنایہ احتساب کانظام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 2018 کاالیکشن چوری ہوا،ہائیبرڈ حکومت بنی ناکام ہوگئی،ملک کو آئین کے مطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہر چیز کے دام بڑھ رہے ہیں،وزیراعظم روز تقریر کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نیب کے اپنے اربوں روپے کھائے گئے،اس پرکمیشن بناسب کوبری کردیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کا جواب کسی کے پاس نہیں ،ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی حل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو بتائیں کہ انہوں نے حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ سے اتحاد کیوں کیا؟ پیپلز پارٹی اگر ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو انکا اپنا فیصلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے سلیکیٹو ہوتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں