راولپنڈی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ دن بھی آئے گا جب عدالتیں پارلیمنٹ کا فیصلہ کریں گی۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کا مطالبہ کرنے والے الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہونے چاہئیں، لیکن وہ دن بھی آئے گا جب عدالتیں ہی پارلیمنٹ کا فیصلہ کریں گی۔وزیراعظم کی ان ہاؤس تبدیلی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے لیے ان ہاس تبدیلی نہیں لا سکی تو وہ وزیراعظم کے لیے کیسے ان ہاؤس تبدیلی لائیں گے؟شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر بطور ٹوکن پارٹی قائد نواز شریف کے ہمراہ ملک سے باہر گئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں