راولپنڈی(عکس آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سائفر کیس کا ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر ہوگیا ہے، یہ وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جس پر سابق وزیراعظم کو سزائے موت اور عمر قید ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی،
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بتایا جائے پی ٹی آئی چیئرمین نے کیا ایسا جرم کیا جس پر یہ دفعات لگائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے۔علیمہ خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم بالکل اچھی صحت میں ہیں، انہوں نے بتایا اچھی روٹین بنی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔