لاہور (عکس آن لائن) پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو چیلنج کر دیا۔دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے،
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اظہر علی کو چیلنج کر دیا، وہاب ریاض نے چیلنج پورا کرنے کے بعد اظہر علی کو اگلے کھلاڑی کو چیلنج کرنے کا مشورہ دیدیا۔ دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا چیلنج قبول کرتے ہوئے میں وہاب ریاض کو جلد جواب دوں گا۔