لاہور (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو دفن کر دیا،کہ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔
جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویز الہی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ پاکستان میں اب صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ۔ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں۔ انہوں نے ایم پی اے گفتگو میں کہا ہے کہ آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا۔