ولی عہد

ولی عہد ابوظبی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے دوطرفہ تزویراتی تعلقات پربات چیت

جدہ (عکس آن لائن)ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہ نمائوں نے باہمی دلچسپی کے عرب ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں بات چیت کی ۔

شیخ محمد بن زاید نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ میں نے اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات میں تزویراتی تعلقات اور مشترکہ مقاصد کے بارے میں گفتگو کی ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں بات چیت کی ہے اور اپنے خطے میں استحکام کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پرغورکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں