شفقت چیمہ

ولن کا کرداراداکرناآسان نہیں ہوتا،اپنی شخصیت کاگلہ دبانا پڑتا ہے ‘شفقت چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ مجھ سے جو مرضی کام کر الیں لیکن مجھ سے منافقت نہیں ہوتی ،ہمیشہ دوٹوک اورکھری بات کرتاہوں لیکن خیال رکھتاہوںکسی کی دل آزاری نہ ہو،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اورایک دن فلم انڈسٹری کا عروج دوبارہ واپس آئے گا ۔ایک انٹرویو میں شفقت چیمہ نے کہاکہ انسان کی شخصیت میں کوئی جھول نہیں ہوناچاہیے تاکہ دیکھنے والاآ پ کے بارے میں تذبذب کا شکار نہ ہو۔

انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جتنابھی کام کیا ہے محنت اورلگن سے کیا ہے اور خدا کی ذات نے مجھے اتنی کامیابیوں سے نوازاجس کامیںنے کبھی خواب میںبھی نہیںسوچا تھا۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ ولن کا کرداراداکرناآسان نہیں ہوتاآپ کو اپنی شخصیت کاگلہ دباکروہ کردارنبھانا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوںنے مجھے ولن کے کردارمیںپسند کیا تو اس کے اوپر ہی کرئیر آگے بڑھتاگیا اورمیں نے جتنابھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں