نسیم وکی

وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا ،مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے ‘ نسیم وکی

لاہور( عکس آن لائن ) اسٹیج کے نامور اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا اس لئے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے ،فنکاروںکو اپنے اچھے برے وقت کے لئے ضرور بچت کر کے سرمایہ جمع کرنا چاہیے ۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ بہت سے فنکار ایسے ہیں جو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیںا ور انہیں دیکھ کر دکھ ہوتاہے ۔اسٹیج سے تعلق رکھنے والے صاحب ثروت فنکار اپنے ساتھی فنکاروں کی مدد کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور میں سب کے رزق میں ترقی کی دعا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں تمام فنکاروں سے یہی کہوں گاکہ اپنی آمدن میں تھوڑا بہت ضرور جمع کریں جو ان کے مشکل وقت میں کام آ سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں