مظفرآباد(عکس آن لائن) وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں امتحانات مکمل،
4لاکھ طلباء وطالبات نے درس نظامی مساوی ایم اے اور حفظ اورتجوید القرآن کے امتحانات میں حصہ لیا،آزادکشمیر کے جیدعلماء
کرام مولانا قاری عبدالمالک توحیدی،مولانا سعید یوسف،مولانا مفتی محمودالحسن شاہ مسعودی،مولانا عتیق الرحمن دانش،
مولانا قاری عبدالماجد،مولانا قاری غلام سرور،مولانا قاری محمد افضل،مولانا فیاض سمیت دیگر علماء کرام کا اظہار تشکر۔
ضلع مفتی محکمہ اموردینیہ آزادکشمیر مفتی خطیب الرحمن،ممبرزکوٰۃ کونسل چوہدری محمد بشیر،خطیب آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی
مفتی شکیل احمد،تحصیل مفتی تنویر حسین سمیت اعلیٰ شخصیات نے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر نے
ڈبلیوایچ او کی تصریحات کے عین مطابق امتحانات کے انعقاد پرمسؤل وفاق المدارس مولانا سید عدنان علی شاہ،مولانا قاری عبدالمالک
توحیدی،مفتی محمودالحسن شاہ مسعودی ،ناظم امتحان سنٹر مولانا قاری عبدالماجد کو خراج تحسین علماء کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
دریں اثناء وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے رمضان المبارک سے قبل ہونے والے سالانہ امتحانات کرونا وباء کے باعث منسوخ کر
دیئے تھے حکومت پاکستان سے مشاورت کے بعد مکمل ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے سینی ٹائزر ،ماسک،واک تھروگیٹس
سمیت فرش پر کلورین سے صفائی اورقالینوں کو اٹھا کرفرش پرامتحانات لیے گئے اس دوران تمام طلباء کے درمیان چھ فٹ کا
فیصلہ رکھا گیا اورانتہائی پرامن انداز میں مکمل کیے گئے جس پر آزادکشمیر کے جید علماء کرام نے صدر وفاق شیخ الحدیث
مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،وفاق المدارس کے جملہ ذمہ داران آزادکشمیر سے
مولانا سعید یوسف خان، مسؤلین برائے مظفرآباد ڈویژن مولانا سید عدنان علی شاہ،میرپور ڈویژن سے مولاناعابدحسین،
پونچھ ڈویژن سے مولانا عبدالصبور اورجملہ امتحانی مراکز کے نگران اعلیٰ ،
نگرانان اورمعاونین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔