وفاقی ٹیکس محتسب

وفاقی ٹیکس محتسب کی جعلی ریفنڈ میں ادا کی گئی رقم جلد سے جلد واپس لینے کی ہدایت

لاہور(عکس آن لائن)وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو جعلی ریفنڈ میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی اورجعلی ریفنڈ میں ادا کی گئی رقم جلد سے جلد واپس لینے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹیکس محتسب نے 2011سے2014 کے جعلی ریفنڈ کیسز کا ازخود کارروائی میں فیصلہ دیدیا ہے ،

ان لینڈ ریونیو افسران نے ریڈ الرٹ کے باوجود ریفنڈ جاری کیے، ریفنڈ کیسز میں جعلی ریفنڈ کے نام پر حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ جعلی ریفنڈ 2010 سے 2014 کے دوران جاری ہوئے تھے، ان جعلی ریفنڈ کا مرکز ریجنل ٹیکس آفس تھا، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آف کراچی چیف کمشنر کو کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں