اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی کیس پر سماعت پیر کو ہوگی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت بھی شامل ہے۔ سنگل بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے درخواست میں فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں، درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار سمیع اللہ ابراہیم کی جانب سے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہے، فواد چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کرغزستان تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں، چینی صدر
- جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے
- چینی مصنوعات پر امریکی ٹیرف کے جواب میں عالمی برادری نے چین کے جوابی اقدامات کی حمایت کردی
- امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت
- چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے اداروں پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان