لاہور(نمائندہ عکس) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر این اے 118 ننکانہ نے رانا تنویر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا تنویر حسین پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نوٹس کے مطابق رانا تنویر حسین نے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی۔