سرفراز بگٹی

وفاقی وزیر داخلہ کی کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ولی تنگی کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ صوبیدار قیصر رحیم نے جوان مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،شہید اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ زخمی جوان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے 3دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشت گرد کسی رعایت کیمستحق نہیں،ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں